01 May 2024
(لاہور نیوز) نیشنل کالج آف آرٹس ٹولنٹن بلاک میں نمائش کا اہتمام کیا گیا، ملکی و غیر ملکی فن کاروں نے آرٹ کے مختلف میڈیمز کے استعمال سے فن پارے پیش کئے۔
نمائش کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے کیا، نمائش میں تیس سے زائد آرٹسٹوں کے فن پارے رکھے گئے، نمائش میں شامل آرٹسٹوں کا تعلق پاکستان اور مختلف ممالک سے ہے۔
آرٹسٹوں نے فن پارے بنانے کے لئے مختلف میڈیمز کا استعمال کیا ہے، وائس چانسلر نے فن کاروں کی صلاحیتوں کو سراہا۔
فن کاروں اور شرکا کا کہنا تھا کہ اس نمائش کے آرٹ کو عام کرنا ہے۔
نمائش دو روز تک جاری رہے گی۔