(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے جگر کیلئے مضر صحت چند سپلیمنٹس کی نشاندہی کردی گئی ۔
تفصیلات کےمطابق ماہرین کا اپنی جاری کردہ تحقیق میں کہنا تھا کہ سبز چائےایک مقبول مشروب ہے اوریہ پتوں کے نچوڑ کی شکل میں بھی دستیاب ہے، تاہم سبز چائے کا عرق کچھ لوگوں میں جگر کے زخم پیدا کرسکتا ہے، اسی طرح وٹامن B3 جسم کو توانائی بخشتا ہے۔ یہ تناؤ سے متعلقہ ہارمونز پیدا کرنے، خون کی گردش کو بہتر بنانے اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں بھی معاون ہے لیکن وٹامن بی 3 کی زیادہ مقدار جگر کی صحت اور خون جمنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتی ہے۔
ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ وٹامن اے ایک اہم غذائیت ہے جو بصارت اور قوت مدافعت میں اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن اسے لینے والوں کو اس کی مقدار کے حوالے سے احتیاط برتنی چاہیے۔ وٹامن اے کی تجویز کردہ روزانہ کی خوراک جگر کے نقصان سے منسلک نہیں ہے تاہم تجویز کردہ خوراک سے اگر 100 گنا سے زائد لی جائے تو یہ شدید جگر کی خرابی کا باعث بن سکتی ہے۔ ضرورت سے زیادہ وٹامن اے جگر کے مخصوص خلیوں کو نقصان پہنچاتا ہے جس سے جگر پر زخم پڑجاتے ہیں۔