جرم وانصاف
سی ٹی ڈی کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ، زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک
01 May 2024
01 May 2024
(ویب ڈیسک) بہاولپورمیں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کےتبادلے میں زیرحراست کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
سی ٹی ڈی پنجاب حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد عدیل عرف سیف اللہ خراسانی اور زین عرف اسد اللہ خراسانی کو چند دن پہلے حاصل پور سے گرفتار کیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق دونوں دہشتگردوں کو بہاولپور میں اسلحے کی نشاندہی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ اُن کے ساتھیوں نے گھات لگا کر فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے دونوں زیر حراست دہشت گرد مارے گئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں نے چار رکنی نیٹ ورک تشکیل دے رکھا تھا اور ہلاک دہشتگردوں کے نیٹ ورک نے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے قتل کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔