01 May 2024
(ویب ڈیسک) لاہور بورڈ میں پیپرز کی ردی کی فروخت میں گھپلے، انکوائری میں کرپشن ثابت ہونے پر ایک افسر اور ایک ملازم کو معطل کردیا گیا۔
لاہور بورڈ نے پیپرز کی ردی کی فروخت میں گھپلے کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔ابتدائی طور پر ایک افسر اور ایک ملازم کو معطل کیا گیا جن میں سپرنٹنڈنٹ آڈٹ برانچ امجد حسین اورجونیئر کلرک محمد طیب شامل ہیں۔ کنٹرولر امتحانات کی جانب سے اس معاملے کی انکوائری جاری ہے۔
کنٹرولر امتحانات زاہد میاں کا کہنا ہے کہ جو بھی معاملے میں ملوث ہوا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔