30 Apr 2024
(لاہور نیوز) رمضان المبارک کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز کی رونقیں بھی ماند پڑ گئیں، صارفین کی آمد و رفت نہ ہونے کے برابر ہو گئی۔
صارفین بہت معمولی تعداد میں یوٹیلیٹی سٹورز کا رخ کر رہے ہیں، صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین ہر ماہ کے آغاز پر سٹورز پر آتے ہیں، ریلیف نہ ملنے پر عام صارف کی دلچسپی کم ہو چکی ہے، چند روز سے چینی فراہمی بھی انتہائی کم ہو گئی۔
رمضان المبارک کے بعد سستے گھی کے نرخ دو بار بڑھ چکے ہیں، 335 روپے میں فروخت ہونے والا گھی اب 393 روپے میں دستیاب ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کو آٹے کا تھیلا 648 روپے جبکہ عام صارف کو 1370 روپے میں مل رہا ہے۔
عام صارف نے حکومت سے مہنگائی کے اس دور میں یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف کا مطالبہ کیا ہے۔