جرم وانصاف
ٹائروں کو جلانے سے پیدا ہونے والی سیاہ راکھ کے خاتمے کا آپریشن، درجنوں فیکٹریاں سیل
30 Apr 2024
30 Apr 2024
(لاہور نیوز) پنجاب میں ٹائروں کو جلانے سے پیدا ہونے والی سیاہ راکھ کے خاتمے کا گرینڈ آپریشن جاری ہے۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی تیز کر دی گئی ہے، ٹائروں کو پگھلانے سے زہریلے دھوئیں اور کیمیائی تعفن پھیلانے میں ملوث درجنوں فیکٹریاں سیل کر دی گئیں۔
یہ فیکٹریاں لاہور، شیخوپورہ اور مریدکے سمیت مختلف شہروں میں واقع ہیں، بتایا گیا ہے کہ ٹائر پگھلانے سے سیاہ کیمیائی لیس دار مادہ پیدا ہوتا ہے جو سانس کے راستے پھیپھڑوں میں چلا جاتا ہے اور کینسر سمیت دیگر جان لیوا بیماریاں پیدا کرتا ہے۔