جرم وانصاف
تھانہ بادامی باغ کی حدود میں نامعلوم شخص کی فائرنگ، 31 سالہ انوار الحق جاں بحق
30 Apr 2024
30 Apr 2024
(لاہور نیوز) تھانہ بادامی باغ کی حدود میں نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 31 سالہ حافظ قرآن انوار الحق جاں بحق ہو گیا۔
مقتول والدہ کے ساتھ کرائے کے گھر میں رہتا تھا، ایس پی سٹی پولیس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے، فرانزک ٹیم اور پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ 3 سال سے ماں اور بیٹا یہاں رہ رہے تھے، انکا کبھی کسی سے کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہوا۔
ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے، درخواست ملنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔