اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عمران عباس کا اپنی خوبصورتی کے حوالے سے بڑا شکوہ

30 Apr 2024
30 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے اپنی خوبصورتی کے حوالے سے بڑا شکوہ کر دیا۔

عمران عباس نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت اپنی خوبصورتی اور دیگر معاملات پر بات کی۔

اداکار کا کہنا ہے کہ انہیں دنیا بھر کے خوبصورت مردوں کی فہرست میں شامل کیے جانے پر وہ خدا کے شکر گزار ہیں لیکن یہ کہنا غلط ہے کہ اداکارائیں ان کی خوبصورتی سے جلتی ہیں، انڈسٹری کی تمام اداکارائیں خوبصورت ہیں۔

پروگرام کی وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں عمران عباس کو اپنی خوبصورتی پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار نے شو میں بتایا کہ انہوں نے بھارتی پنجابی فلم میں کام کرنے سے قبل بولی ووڈ فلموں میں کام کیا اور ان کے کام کو سراہا گیا۔

انہوں نے اس پر بات پر خدا کا شکر ادا کیا کہ انہیں خوبصورت مردوں کی فہرست میں پاکستان سے مسلسل چار سال تک منتخب کیا جاتا رہا۔

عمران عباس کا کہنا تھا کہ انہیں خوبصورت مردوں کی فہرست کے لیے منتخب کیے جانے پر ان کا کوئی کمال نہیں، یہ سب خدا کا کرم ہے اور اس پر وہ شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی ان کا نام دنیا کے خوبصورت مردوں کی فہرست میں آتا رہتا ہے لیکن یہ کہنا غلط ہے کہ ان کی خوبصورتی سے پاکستان کی اداکارائیں جلتی ہیں۔

انہوں نے پاکستانی اداکاراؤں کی خوبصورتی کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری کی تمام اداکارائیں خوبصورت ہیں۔

عمران عباس نے شکوہ کیا کہ انہیں صرف ان کی خوبصورتی کی وجہ سے موضوع بحث بنایا جاتا ہے، انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ انہیں اس وقت زیادہ خوشی ہوگی جب لوگ انہیں ان کی خوبصورتی کے بجائے ان کی شخصیت کی وجہ سے پہچانیں گے اور عزت کریں گے۔

 

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے