30 Apr 2024
(ویب ڈیسک) لاہور کے ہائی اور ہائرسکینڈری سکولوں کی انرولمنٹ میں مسلسل کمی،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 209 ہائی اور ہائرسیکنڈری سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دیو سماج روڈ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سمن آباد میں ایک ہزار سے زائد بچے سکول چھوڑ گئے ہیں ۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لیڈی میکلیگن اور گورنمنٹ ہائی سکول گھوڑے شاہ سے بھی ایک،ایک ہزار بچے سکول چھوڑ گئے۔
ایک ماہ کےدوران زیادہ تر سکولوں میں بچوں کی تعداد پانچ ،پانچ سو سے زائد کم ہوئی ہے،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 15 مئی تک انرولمنٹ کے اہداف پورے کرنے کا حکم دے دیا۔
داخلوں کے اہداف پورا نہ کرنے والے سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔