29 Apr 2024
(ویب ڈیسک)گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہےکہ پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ نمایاں طور پر کم ہو چکا ہے جس سے روپیہ مستحکم ہوا ہے۔
رپورٹ کےمطابق آئی سی ایم اے پاکستان کے کانووکیشن کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھاکہ میکرو اکنامک چیلنجوں سے نمٹنے کے حکومت اور اسٹیٹ بینک کے پختہ عزم کے نتیجے میں معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے، ماحول سے ہٹ کر یہ تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے کہ ہماری معیشت کہاں کھڑی ہے اور اس کا رخ کس طرف ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھاؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے اور آج مہنگائی تیزی سے کم ہو رہی ہے۔