(ویب ڈیسک) پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو سامنے دیکھ کر بھی ان کے ساتھ تصویر نہیں لی۔
اپنے ایک انٹرویو میں متھیرا نے بتایا میری عادت ہے کہ میں ائیرپورٹ پر کبھی کسی بھی سلیبرٹی سے جاکر خود نہیں ملتی کیوں کہ میرا خیال ہے کہ وہ میرا ذاتی ٹائم ہے۔اسی دوران متھیرا نے بتایا کہ میں سلمان خان کی بہت بڑی فین ہوں، جب میں ممبئی میں تھی تو میں نے اپنے سارے دوستوں کو کہا ہوا تھا کہ وہ لوگ جب بھی سلمان خان کو کہیں بھی دیکھیں مجھے کال کریں، میں وہاں آجاؤں گی پھر چاہے جو بھی وقت ہو۔
انہوں نے کہا کہ ایک بار میں نے سلمان خان کو دیکھ لیا، میرے دوست نے کہا جاؤ تصویر لو لیکن میں نے نہیں لی، میرے دوست نے کہا کہ کیا سلمان خان خود آئے گا تمہارے ساتھ تصویر لینے؟ میں نے سوچا تھا کہ اس وقت سلمان خان دوستوں کے ساتھ ہیں اب میں انہیں تصویر کا کہوں تو کتنا عجیب لگے گا۔