اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ ماہ نور حیدر کا اپنے گھر میں ایسی مخلوق کی موجودگی کا انکشاف کہ جان آپ بھی خوفزدہ ہوجائیں

29 Apr 2024
29 Apr 2024

(ویب ڈیسک) مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘خئی’ میں ‘آپانا’ کے کردار سے شہرت پانے والی پاکستانی اداکارہ و ماڈل ماہِ نور حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے گھر گزشتہ کئی عرصے سے جنات کا بسیرا ہے۔

رپورٹ کےمطابق گزشتہ دنوں ماہِ نور حیدر نے نجی ٹی وی چینل کے کامیڈی شو میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نے اپنے گھر سے متعلق ایک حیران کُن انکشاف کیا۔شو کے میزبان نے ماہِ نور حیدر سے سوال کیا کہ آپ نے اسکردو، گلگت بلتستان کے علاقوں میں شوٹنگ کی تو کبھی شوٹنگ کے دوران جنات وغیرہ سے سامنا ہوا؟

اس سوال کے جواب میں ماہِ نور حیدر نے کہا کہ میرے گھر میں جنات ہیں کیونکہ مجھے اکثر کچن سے میرے نام کی آوازیں سُنائی دیتی ہیں لیکن جب میں پیچھے مُڑ کر دیکھتی ہوں تو وہاں کوئی نہیں ہوتا۔ماہِ نور حیدر نے کہا کہ مجھ سے قبل میری والدہ کو بھی اسی طرح کی آوازیں سُنائی دیتی تھیں، کوئی میری والدہ کو اُن کے نام سے پُکارتا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ سب کافی عرصے سے چل رہا ہے، کئی سال پہلے  ایسا ہوا تھا کہ میرے والد صاحب صبح کی واک کے لیے گھر سے باہر گئے ہوئے تھے لیکن میری والدہ کو میرے والد صاحب گھر میں دکھائی دیے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ دراصل یہ واقعہ کچھ اس طرح ہوا کہ میرے والد صاحب صبح فجر کی نماز پڑھتے ہی واک پر چلے گئے تھے اور جب میری والدہ فجر کی نماز کے لیے اُٹھیں تو میری والدہ نے والد کو کمرے میں دیکھا۔

ماہِ نور حیدر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پھر جب میرے والد صاحب واک کرکے واپس گھر آئے تو والدہ نے اُن سے پوچھا کہ آپ تو گھر میں تھے تو اب آپ اچانک باہر سے کیسے آرہے ہیں؟ جس پر میرے والد صاحب نے کہا کہ میں تو تمہارے اُٹھنے سے پہلے ہی واک پر چلا گیا تھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اُس وقت سے ہمیں اپنے گھر میں عجیب و غریب سرگرمیاں محسوس ہوتی ہیں لیکن اب ہمیں عادت ہوچکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے