29 Apr 2024
(لاہور نیوز) اووربلنگ پر پکڑ دھکڑ کے ڈر سے لیسکو افسران اور عملے کی غیر اعلانیہ ہڑتال جاری ہے۔
ایف آئی اے کی کارروائیوں کے خوف سے لیسکو دفاتر میں امور کئی روز سے ٹھپ پڑے ہیں۔
ایف آئی اے کے چھاپوں کے ڈر سے لیسکو دفاتر خالی نظر آنے لگے، نئے کنکشنز، میٹرز کی تبدیلی سمیت دیگر کام 17 روز سے ٹھپ پڑے ہیں۔
ذرائع کے مطابق افسران اور عملے کے نہ ہونے سے بجلی بلوں کی تیاری اور ترسیل میں بھی تاخیر کا خدشہ ہے، لیسکو کا عملہ بھی حاضری لگا کر دفاتر سے غائب ہو جاتا ہے۔
صارفین بل اور بجلی ٹھیک کرانے کے لئے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔