29 Apr 2024
(لاہور نیوز) جنوبی پنجاب ٹی 10 چیمپئن لیگ برائے خواتین کا آغاز ہو گیا۔
جنوبی پنجاب ویمن ٹی 10 چیمپئن لیگ کا نمائشی میچ کنیئرڈ کالج لاہور اور ترین کرکٹ اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا جس میں کنیئرڈ کالج کی ٹیم نے عمدہ کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترین کرکٹ اکیڈمی کو شکست دے کر فتح حاصل کی۔
امریکن سفارتخانے میں تعینات ڈپٹی چیف آف مشن اینڈریو شوفر نے باصلاحیت نوجوان خواتین کرکٹرز کو سراہتے ہوئے کہا کہ "میں یہاں کھیلنے والی خواتین سے بے حد متاثر ہوا ہوں۔"
قبل ازیں ساؤتھ پنجاب ویمن ٹی 10 چیمپیئنز لیگ 2024 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں پشاور، لاہور، کراچی کے امریکی قونصل جنرلز اور ملتان سلطانز کےمالک علی ترین نے تقریب کو رونق بخشی۔