29 Apr 2024
(ویب ڈیسک) حب ریلی کراس کو نیا چیمپئن مل گیا ، پری پیئرڈ اے کیٹیگری میں جیئند ہوت فاتح قرار پائے۔
حب ریلی کراس میں پاکستان بھر سے 54 ریسرز ایکشن میں دکھائی دیئے ، بلوچستان کے جیئند ہوت نے 34 منٹ اٹھارہ سیکنڈ میں ریس مکمل کی، خواجہ تیمور ستائیس سیکنڈ کے فرق سے دوسرے جبکہ صاحبزادہ سلطان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
نادر مگسی گاڑی خراب ہونے کے باعث ریس مکمل نہ کر سکے۔
ویمنز کیٹیگری میں دینا پٹیل نے ٹائٹل کا دفاع کیا، انہوں نے مقررہ فاصلہ 37 منٹ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
گورنر بلوچستان عبدالولی محمد کاکڑ نے جیتنے والے ڈرائیورز میں انعامات بھی تقسیم کئے۔