اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

امر خان کو شادی کیلئے رنبیر کپور جیسے مرد کی تلاش

29 Apr 2024
29 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ امر خان نے کہا ہے کہ میں بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور جیسے مرد سے شادی کروں گی۔

حال ہی میں اداکارہ امر خان  ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کے ساتھ ساتھ شادی کے موضوع پر بھی کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پوڈ کاسٹ کے دوران میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ کیسے شخص سے شادی کریں گی؟ اس میں کیا کیا خوبیاں ہونی چاہئیں؟

سوال کے جواب میں امرخان کا کہنا تھا کہ میں اپنی فیلڈ کے کسی لڑکے سے شادی نہیں کرنا چاہتی کیونکہ پھر حالات سنبھالنا مشکل ہوجاتا ہے،ایسے بہت کم لوگ ہیں جو ایک ہی انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں۔

میزبان نے اصرار کرتے ہوئے پوچھا کہ  پھر آپ کس طرح کے لڑکے کی خواہش کرتی ہیں ہم ویسا ہی لڑکا آپ کے لیے ڈھونڈیں گے۔

جس پر امر خان نے کہا کہ انہیں رنبیر کپور جیسے لڑکے کی تلاش ہے اور وہ ایسے ہی لڑکے سے شادی کریں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے