28 Apr 2024
(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں 7 بچوں کے باپ کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق دھلو کلاں کا رہائشی اکرم پینٹ کا کام کرتا تھا،3 ملزمان نے گلہ دبا کرسرپر آہنی راڑ کے وار کر کے قتل کیا ہے۔مقتول موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا دیرینہ عداوت؟ اس کی تحقیقات جاری ہے۔پولیس نے لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانےمنتقل کردیا ہے۔