جرم وانصاف
شہر میں پے در پے پولیس اہلکاروں پر حملے، اعلیٰ حکام کی جانب سے جوانوں کو اہم پیغام جاری
28 Apr 2024
28 Apr 2024
(ویب ڈیسک)شہر میں پولیس اہلکاروں اور گزشتہ رات سب انسپکٹر پر حملے کے بعد پولیس حکام کا فورس کو الرٹ رہنے اور احتیاط برتنے کا حکم جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق وائرلیس پیغام جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ افسران اور اہلکار ڈیوٹی کے علاوہ یونیفارم میں سفر ناکریں۔ افسران و اہلکار ڈیوٹی کے بعد گھر جاتے یونیفارم کی بجائے سول ڈریس پہنیں۔سی سی پی او لاہور کے حکم پر افسران و اہلکاروں کو میسج نوٹ کروا دیا گیا ہے۔