28 Apr 2024
(ویب ڈیسک)اسلام پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہر میں منشیات کی ترسیل ناکام بنا دی۔
رپورٹ کےمطابق پولیس نے پیدل توڑے میں منشیات کی سپلائی لیجانے والا ملزم گرفتار کرلیا، ملزم سے لاکھوں مالیت کی 20 کلو منشیات برآمد ہوئی۔ ملزم عمر عارف کے قبضے سے 12 کلو چرس اور 8 کلو افیون برآمد ہوئی۔
ملزم کو دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔