اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کا نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے

28 Apr 2024
28 Apr 2024

(دنیانیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور شملہ پہاڑی میں نادرا سنٹر کا دورہ کیا، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی آمد پر نادرا سنٹر میں شدید رش نظر آیا، وفاقی وزیر نے شہریوں کی شکایات پر سٹاف کی کمی کا نوٹس لے لیا اور نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کو بہت جلد مثالی سنٹر بنا نے کی یقین دہائی کرائی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا، میں نے سنٹر کا دورہ کرکے تمام حالات کا خود جائزہ لیا ہے، آپ کے مسائل حل کرنا کوئی احسان نہیں، یہ آپ کا حق اور ہماری ذمہ داری ہے۔

دریں اثنا محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے بزرگ شہری نے کہا کہ آپ آگئے ہیں اب ہمارے مسئلے حل ہو جائیں گے، آپ کا بہت نام ہے، یقین ہے کہ نادرا سنٹر کو بھی آپ ہی بہتر بنائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے