اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریزمیں بنچ سٹرینتھ کوآزمایا، کافی مثبت نتیجہ نکلا: بابراعظم

28 Apr 2024
28 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد کہا ہے کہ پچ کی کنڈیشن دیکھ کر بولرز کو استعمال کیا اور فتح ملی۔

ہفتے کو پاکستان نے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی، ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم آخری اوور میں 169 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ورلڈکپ کےلیےاس سیریزمیں بنچ سٹرینتھ کوآزمایا، بنچ سٹرینتھ کو موقع دینے سےکافی مثبت نتیجہ نکلا ہے۔

بابراعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اپنے پلان پر عمل کر کے بولنگ اور بیٹنگ دونوں میں اچھا کھیل پیش کیا، مختلف کمبی نیشن کے ساتھ کھیلے ،سیریز میں انجریز بھی ہوئیں،ہم نے تجربات کیے اور مثبت چیزیں حاصل کیں۔

انہوں نے کہا کہ بہتری کا موقع ہمیشہ رہتا ہے، دیکھیں گے کہ بیٹنگ میں بولنگ میں کہاں غلطیاں ہوئیں ان پر قابو پائیں گے، ورلڈکپ قریب ہے کوشش ہوگی کہ غلطیاں نہ ہوں۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی بہترین بولر ہے ، وہ کم بیک کرنا جانتا ہے، ہمارے لیے مڈل آرڈر فکر مندی کی بات ہے، عثمان خان نے پوری کوشش کی، ڈیبیو سیریز میں تھوڑا دباؤ ہوتا ہے جبکہ فیلڈنگ میں ہمیں ابھی محنت کرنی ہے اور بہتری لانی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے