28 Apr 2024
(لاہور نیوز) صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی نے کہا ہے کہ میں وزیراعظم شہباز شریف کا شکر گزار ہوں انہوں نے ہاکی کا مسئلہ حل کروایا۔
طارق بگٹی نے کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس اہم مسئلہ پر ایکشن لیا۔
طارق بگٹی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر ہوں، انشاء اللہ اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقہ سے نبھاؤں گا۔