اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

27 Apr 2024
27 Apr 2024

(لاہور نیوز) خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل (SIFC)کی کوششوں سے آئی ٹی(IT) برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

اعداد وشمار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ مارچ میں پاکستان کی آئی ٹی (IT) برآمدات بڑھ کر 306 ملین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، سال 2024ء کے ابتدائی 9 ماہ میں آئی ٹی (IT) برآمدات مجموعی طور پر 2.28 بلین ڈالر تھیں جو کہ سالانہ 17 فیصد اضافہ بنتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2024 ء کے آغاز میں آئی ٹی (IT) برآمدات 2.28 بلین ڈالر تھیں جن میں مارچ 2024ء کے دوران 275 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جو 37 فیصد بنتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے دائرے میں آنے والے کلیدی شعبوں میں سے ایک اہم شعبہ ہے۔

 آئی ٹی سیکٹر میں اس ترقی کا سہرا خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے ذریعے کی جانے والی ٹھوس کوششوں کے سر جاتا ہے ،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی کوششوں سے اس سیکٹر میں اہم مراعات دی گئیں۔

علاوہ ازیں مراعات میں سٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے ذریعے ڈالر کی برقراری میں اضافے کے علاوہ، سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے دیگر اقدامات بھی شامل ہیں۔واضح رہےکہ  وزارت خزانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مالی سال 2024 کے دوران آئی ٹی (IT) کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھ جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے