26 Apr 2024
(لاہورنیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان مانیٹری پالیسی کا اعلان 29 اپریل کو کرے گا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل بروز سوموار کو سٹیٹ بینک پاکستان کراچی میں ہوگا، مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں 2 ماہ کیلئے شرح سود کا اعلان کرے گی۔
واضح رہے کہ جون 2023 سے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ، اس وقت ملک میں شرح سود 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے۔