اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

نجی یونیورسٹیوں سمیت تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی

26 Apr 2024
26 Apr 2024

(ویب ڈیسک) نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

 وفاقی کابینہ نے لفظ نیشنل کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی، تمام نجی اداروں کے نام میں استعمال ہونے والا لفظ نیشنل ختم کروانے کی ہدایت کردی گئی۔

وفاقی کابینہ نے نئی یونیورسٹی کے قیام کے اعلان کے بعد منظوری دی، وزیر اعظم کی ہدایت پر تمام وزارتوں اور اداروں کو بھی فیصلے کے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع وفاقی کابینہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ وزارتیں اور ادارے نجی شعبے کو کمپنیوں اور اداروں کیلئے لفظ نیشنل کا استعمال فوری رکوانے کی ہدایت جاری کریں، نجی یونیورسٹیوں اور کمپنیوں میں کوئی بھی ایسا لفظ استعمال نہ کیا جائے جس سے سرکاری ادارے کا تاثر ملے۔

دوسری جانب کابینہ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور اداروں سے عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کرلی۔

واضح رہے وزیراعظم کو نجی اداروں اور یونیورسٹیوں کے نام میں نیشنل کے استعمال کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی تھیں، نجی تعلیمی اور دیگر ادارے اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو  لفظ نیشنل استعمال  کرکے گمراہ کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے