اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

بوٹی مافیا کا خاتمہ ،لاہور سمیت صوبہ بھر کے حساس امتحانی مراکز میں کیمرے نصب

25 Apr 2024
25 Apr 2024

(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر 638 حساس امتحانی مراکز میں کیمرے لگا دیے گئے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر حساس امتحانی مراکز میں کیمرے لگا دیے گئے۔لاہور سمیت صوبہ بھر کے حساس امتحانی مراکز میں کیمرے انسٹال کردیے ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 638 حساس امتحانی سنٹرز میں 2697 کیمرے انسٹال کئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے 2395 امتحانی سنٹر قائم کئے گئے ہیں،کل امتحانی مراکز میں سے 823 امتحانی سنٹرز حساس قرار دیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ لاہور میں تاحال 8 حساس امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں، امتحانی مراکز میں کیمروں کی تنصیب کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

رانا سکندر حیات نے  کہا کہ مانیٹرنگ کیلئے 2 مقامات پر کنٹرول روم بھی قائم کئے گئے ہیں،مانیٹرنگ یونٹ سے تمام سنٹرز کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر نے بتایا کہ کنٹرول روم میں ڈسٹرکٹ وائز مانیٹرنگ کی سہولت موجود ہے،ون کلک پر کسی بھی ڈسٹرکٹ کے امتحانی سنٹر کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔

امتحانی سنٹرز کے کنٹرول روم کو فعال رکھنے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے،کیمرے انسٹال کر کے بوٹی مافیا کا راستہ بند کر دیا ہے،کیمروں کی تنصیب سے بوٹی مافیا کو چھپنے کو جگہ نہیں ملے گی،کیمروں کی تنصیب سے امتحانات کی شفافیت برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے