اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پُرانی روایات کو برقرار رکھیں گے، ہراسمنٹ پر زیرو ٹالرنس ہو گی: ڈاکٹر شازیہ بشیر

24 Apr 2024
24 Apr 2024

(لاہور نیوز) جی سی یونیورسٹی کی پہلی خاتون وائس چانسلر ڈاکٹر شازیہ بشیر کا کہنا ہے کہ ویژن جی سی یونیورسٹی کا مقام بحال کرنا ہے۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی 160 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر تعینات ہو گئی، ڈاکٹر شازیہ بشیر نے چارج سنبھال لیا۔

لاہور نیوز /دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا انہیں یہ عہدہ ملنا تمام خواتین کے لئے اعزاز ہے، یہ فیصلہ خواتین کو بااختیار بنانے کی طرف ایک قدم ہے اور ظاہر کرتا ہے خواتین مردوں سے پیچھے نہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اُترنے کی کوشش کروں گی۔

ڈاکٹر شازیہ بشیر نے کہا کہ وہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا مقام بحال کریں گی، پُرانی روایات کو برقرار رکھا جائے گا اور ہراسگی کے معاملے پر زیرو ٹالرنس ہو گی۔

ڈاکٹر شازیہ بشیر کا مزید کہنا تھا کہ ہراسگی کے کیسز کو سنڈیکیٹ میں پیش کیا جائے گا  اور قصور واروں کو قانون کے مطابق سزائیں ملیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے