اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاداب خان ٹیم کے کم سٹرائیک ریٹ سے پریشان

24 Apr 2024
24 Apr 2024

(ویب ڈیسک) آل راؤنڈر شاداب خان کو قومی ٹیم کے سٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، نیوزی لینڈ کی ٹیم میں بڑے کھلاڑی شامل نہیں مگر آنے والے وقت میں یہی سٹار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج کل کی کرکٹ میں سٹرائیک ریٹ بہت معنی رکھتا ہے،اس معاملے میں بہتری لانا ضروری ہے، ہمیں اب اندازہ ہوچکا کہ بڑی ٹیموں کے خلاف جیتنے کیلئے اچھے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ کھیلنا ہوگا، ہمیں تھوڑا وقت چاہیے ہوگا کیونکہ مینجمنٹ نئی ہے، ہر مینجمنٹ کے اپنے خیالات ہوتے ہیں، کسی معاملے میں اگر غلطی ہو تو ہمیں تسلیم کرنا چاہیے اس سے چیزیں بہتر ہوتی ہیں، پہلے کہا جارہا تھا کہ سینئرز کی جگہ نئے پلیئرز کو موقع دیا جائے جبکہ اب کہہ رہے ہیں کہ کتنے نئے تجربے کرنے ہیں۔

شاداب خان نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کہ میں نائب کپتان بننے والا ہوں، یہ ٹیم مینجمنٹ کا فیصلہ ہوگا کہ کس کو یہ ذمہ داری دینا ہے، اپنے بیٹنگ نمبر کے حوالے سے نہیں بتا سکتا، مگر ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ اس معاملے پر بات ہوتی ہے، میں ذہنی طور پر بہت پْرسکون ہوں کیونکہ جو مجھے کردار دیا گیا اس سے خوش ہوں، اسی طرح سے تمام کھلاڑیوں کو ٹیم میں مختلف کردار دیے گئے ہیں،ہمارے پاس ایسا کمبی نیشن موجود ہے جس سے ورلڈکپ جیت سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے