اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بریانی نہیں کہ ہر کسی کو پسند آؤں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب

24 Apr 2024
24 Apr 2024

(ویب ڈیسک) اداکارہ حنا رضوی نے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد تنقید کرنے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بریانی نہیں کہ ہر کوئی ان سے خوش ہوجائے یا ہر کسی کو وہ پسند آئیں۔

حنا رضوی چند دن قبل ہی سوشل میڈیا انفلوئنسرعمار احمد خان سے رشتہ ازدواج میں بندھی ہیں، ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئی تھیں۔

شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد بعض افراد نے ان کی جسامت پر تنقید کی تو کچھ صارفین نے انہیں زائد العمری میں شادی کرنے کے طعنے دیے۔

کچھ افراد نے ان پر یہ الزام بھی لگایا کہ انہوں نے خود سے کم عمر اور کم شہرت یافتہ شخص سے شادی کی۔

لوگوں کی تنقید کے بعد حال ہی میں حنا رضوی نے ایک شو میں خود پر ہونے والی تنقید پر کھل کر بات کی۔

حنا رضوی حال ہی میں ندا یاسر کے شو میں شوہر سمیت شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شادی پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی شادی اور ان پر تنقید کرنے والے چند ہی لوگ ہیں، جنہوں نے جعلی اکاؤنٹس بناکر ان پر تنقید کرکے توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔

ان کے مطابق وہی چند جعلی اکاؤنٹس والے مختلف پوسٹس اور ویڈیوز میں جاکر ان کی شادی اور ان کی جسامت پر کمنٹس کرتے دکھائی دیے۔

حنا رضوی کا کہنا تھا کہ ان کی شادی پر ایسے بھی کمنٹس کیے گئے کہ دیکھتے ہیں ان کی شادی کتنا عرصہ چلتی ہے؟

انہوں نے سوال کیا کہ ایسے کمنٹس کرنے والے یہ بتائیں کہ پہلے ان کی کتنی شادیاں تھیں جو ناکام ہوئیں؟ یا ان کے شوہر نے پہلے کتنی شادیاں کیں جو طلاق پر ختم ہوئیں؟

حنا رضوی کے مطابق انہوں نے اپنے پوری کیریئر میں کبھی بولڈ لباس نہیں پہنا، کبھی بولڈ کردار ادا نہیں کیے، وہ اپنے کلچر کو ساتھ لے کر چلتی ہیں اور انہیں اپنی مشرقی ثقافت پر فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی مسلمان ہیں، روزے رکھتی ہیں، نمازیں پڑھتی ہیں اور حجاب کرنے والی خواتین کی عزت کرتی ہیں لیکن وہ یہ دعویٰ نہیں کرتیں کہ وہ بہت ہی دیندار شخصیت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر بعض لوگوں کو وہ پسند نہیں تو اس میں ان کی کوئی غلطی نہیں، اگر وہ کسی کو اچھی نہیں لگتیں تو وہ اس میں کچھ نہیں کر سکتیں۔

حنا رضوی کا کہنا تھا کہ وہ بریانی نہیں ہے کہ وہ کسی کو اچھی لگیں یا ہر کسی کو خوش رکھ سکیں۔

اداکارہ کی تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کی بہادری اور شخصیت کو سراہا۔

 

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے