اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا بابراعظم اور محمد رضوان کو اہم مشورہ

24 Apr 2024
24 Apr 2024

(ویب ڈیسک) سابق کرکٹر باسط علی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو اہم مشورہ دیا ہے۔

پاکستان کے سابق کرکٹر نے کہا کہ پاکستان کو باٹم اینڈ پلیئر چاہیئں بابر اور رضوان کو شروع کے چھ اوورز میں دائرے کے اوپر سے شاٹس کھیلنے ہوں گے، انہیں رنز بنانے کے لیے ابتدائی اوورز میں مڈآف اور مڈ آن کے اوپر سے شاٹس مارنا پڑیں گی۔

باسط علی نے کہا کہ جب وہ دونوں شروع میں دائرے کے اوپر سے شاٹس کھیلیں گے تو انہیں کٹ اور پل ملے گا۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ دونوں اگر دائرے میں گراؤنڈ شاٹ کھیلیں گے تو اس میں 30 فیصد چانس باؤنڈری کا ہے جبکہ 70 فیصد امکانات ہیں کہ گیند فیلڈر کے ہاتھوں میں چلی جائے۔

جس طرح 96 کے ورلڈکپ میں سنتھ جے سوریا اور کالو ویتھرنا نے پاور پلے کو استعمال کیا تھا اسی طرح بابر اور رضوان کو بھی یہ چیز کرنا پڑے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر بابر اور رضوان ایسا نہیں کرپائیں گے تو 50 بالز پر  59 رنز کچھ نہیں ہوتے، 50 بالز پر کم ازکم 75 رنز ہونے چاہیئں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے میچ ہارنے کی وجہ بھی یہی تھی جو 50 بالز پر 59 رنز بنے تھے، شاداب نے کچھ سکور بنایا اور اس نے وہی رول ادا کیا جو اسے ملا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے