اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویسٹ انڈیز کیخلاف تیاری کے مطابق نہیں کھیل پائے: ہیڈ کوچ پاکستان ویمن ٹیم

24 Apr 2024
24 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ محتشم رشید کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز نے اچھی کرکٹ کھیلی انہیں مبارکباد دیتے ہیں۔

محتشم رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے جو تیاری کی تھی اس کے مطابق نہیں کھیل پائے، ورلڈ چیمپئن شپ کے پوائنٹس اہم تھے جو ہم نہ لے سکے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کم بیک کرنے والی طوبیٰ حسن نے کافی اچھی بولنگ کی اور بیٹنگ میں بھی جوہر دکھائے، دوسرے میچ میں اچھی کرکٹ کھیل کر تگڑا مقابلہ کیا تھا، تیسرے میچ میں بھی اچھے کھیل کی امید تھی مگر  ویسٹ انڈیز نے زبردست کھیلا۔

محتشم رشید کا کہنا تھا کہ ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کر رہے ہیں، ورلڈ کپ سے قبل تمام پلیئرز کو چانس دے کر ایک اچھی ٹیم تیار کرنا ہے، ہماری نظریں ڈویلپمنٹ پر ہیں، نئی پلیئرز کو موقع دیں گے کہ وہ خود کو منوائیں۔

ویمن ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ عائشہ ظفر، گل فیروزہ، رامن شمیم اچھا کھیل رہی ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں ہمارا ریکارڈ اچھا ہے، سیریز میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ سے اس کے ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہے ہیں اس لیے اگلی سیریز کافی اہم ہے، کوشش کریں گے کہ انگلینڈ کے خلاف پوائنٹس حاصل کریں۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمنز نے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان ویمنز کو 88 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے