اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کی برطرفی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس

22 Apr 2024
22 Apr 2024

(لاہورنیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) شعیب کھوسو کی برطرفی کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کی برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے وزیرِ اعظم شہباز شریف، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ کو نوٹس جاری کر دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے وزیرِ اعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

سماعت کے آغاز میں شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈی جی سپورٹس کو غیرقانونی احکامات نہ ماننے کی پاداش میں ہٹایا گیا، عہدے سے ایسے ہٹایا جائے گا تو کوئی بھی آزادانہ کام نہیں کرے گا۔وکیل نے کہا کہ ایک جونیئر افسر شاہد اسلام کو پی ایس بی کا ڈی جی لگا دیا گیا ہے، شاہد اسلام نے وفاقی سیکرٹری کی ہدایت پر متعدد افسران کا وزارت ٹرانسفر کیا، سیکرٹری آئی پی سی کے غیر قانونی احکامات کے خلاف ہائی کورٹ نے حکم امتناع جاری کیا۔

وکیل کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ میں معاملہ لے جانے پر سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ نالاں تھے، شعیب کھوسہ کو بھی غیر قانونی احکامات نہ ماننے پر عہدے سے ہٹایا گیا۔جسٹس بابر ستار نے سوال کیا کہ ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کی تعیناتی کا طریقہ کار کیا ہے؟

وکیل شعیب شاہین نے بتایا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ آرڈیننس 1962 میں تعیناتی کا طریقہ کار واضح ہے، ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کی تعیناتی کی منظوری وزیراعظم دیتے ہیں۔بعدازاں جسٹس بابر ستار نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے