اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر قائم مقام وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی تعینات

22 Apr 2024
22 Apr 2024

(لاہور نیوز) پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر قائم مقام وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی تعینات کر دی گئیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جی سی یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر کیلئے 3 پروفیسرز کے انٹرویوز کئے گئے تھے، ڈاکٹر سلطان شاہ، ڈاکٹر شازیہ بشیر اور ڈاکٹر بابر عزیز کے انٹرویوز کئے گئے تھے۔

160 سالہ تاریخ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی پہلی خاتون سربراہ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر مقرر ہوئیں، ڈاکٹر شازیہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میتھمیٹکل اینڈ فزیکل سائنسز کی ڈین ہیں۔

ڈاکٹر شازیہ بشیر چار ماہ یا مستقل وی سی کی تعیناتی تک وائس چانسلر کے عہدے کا اضافی چارج سنبھالیں گی، ڈاکٹر شازیہ بشیر نے گورنمنٹ کالج لاہور سے فزکس میں ماسٹرز کیا، ڈاکٹر شازیہ بشیر نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے ایم فل کیا، ویانا، آسٹریا کی ٹیکنیکل یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی۔

ڈاکٹر شازیہ بشیر 1996ء سے گورنمنٹ کالج لاہور میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں، فیکلٹی اور سٹاف نے پہلی خاتون وائس چانسلر کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے