21 Apr 2024
(ویب ڈیسک) بھارتی سپر اسٹار سلمان خان پاکستانی کراٹے ماسٹر شاہ زیب رند کے پرستار بن گئے۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہونے والی کراٹے کمبیٹ 45 میں پاکستان نے بھارت کو 2-1 سے شکست دی، پاکستانی کراٹے ماسٹر شاہ زیب رند نے بھارتی کپتان رانا سنگھ کو فیصلہ کن آخری راؤنڈ میں ہرا کر پاکستان کو فتح دلوائی۔
فتح کے بعد پاکستانی کراٹے ماسٹر شاہ زیب رند سے بھارتی سپر اسٹار سلمان خان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ سنجے دت کا بیٹا بھی تھا۔ سلمان خان نے شاہ زیب رند کو گلے مل کر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ 20، 20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیتے ہو یار۔