21 Apr 2024
(لاہور نیوز) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔
قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے 108 ویں میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا، ندا ڈار 100 وکٹیں حاصل کرنے والی پاکستان کی دوسری کرکٹر بن گئیں۔
خیال رہے کہ سابق کپتان ثناء میر 151 وکٹیں حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہیں،ثناء میر نے 120 میچز کھیل کر 151 وکٹیں حاصل کیں۔