اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی کا احسان اللہ کیلئے آزاد میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ

21 Apr 2024
21 Apr 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے احسان اللہ کیلئے آزاد میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا جو فاسٹ باؤلر کے میڈیکل کیس کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کرے گا۔

پی سی بی نے احسان اللہ کی میڈیکل ٹریٹمنٹ کے معاملے پر آزاد میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی سی بی میڈیکل بورڈ کی تشکیل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ میں پروفیسر ڈاکٹرجاوید اکرم، ڈاکٹر رانا دل آویز اور ڈاکٹر ممریز نقشبند  شامل ہیں۔

میڈیکل بورڈ احسان اللہ کے طبی علاج کیلئے مستقبل کے لائحہ عمل کی بھی سفارش کرے گا جبکہ بورڈ پی سی بی میڈیکل سپورٹ ٹیم کی جانب سے احسان اللہ کے ساتھ اختیار کئے گئے طریقہ کار کا بھی جائزہ لے گا۔

واضح رہے کہ فاسٹ باؤلر احسان اللہ کی کہنی کی انجری کی ابتدائی طور پر غلط تشخیص ہونے پر پی سی بی میڈیکل مینجمنٹ پرالزامات تھے، احسان اللہ کی معمولی چوٹ زیادہ سنگین ہوگئی تھی جس کے بعد وہ کرکٹ سے دور ہوگئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے