اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

شہباز شریف کا سمگلنگ کے خاتمہ کیلئے مہم تیز کرنے کا حکم

19 Apr 2024
19 Apr 2024

(لاہور نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سمگلنگ کے خاتمے کیلئے ملک گیر مہم کو تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر قائم شدہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے ملوث افراد، سہولت کار افسروں کی نشاندہی پر اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں کمیٹی کی رپورٹ کی تعریف کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے تمام اداروں اور انٹیلی جنس اداروں کو سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کرنے اور سمگلروں اور منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کو قرار واقعی اور مثالی سزا دلوانے کی ہدایت کی، انہوں نے وزارت قانون و انصاف کو اس حوالے سے فوری طور پر ضروری قانون سازی کی بھی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک و قوم کا پیسہ لوٹنے والوں اور ان کے سہولت کاروں کو قطعاً کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، سرحدی علاقوں میں سمگلنگ کی روک تھام کیلئے نوجوانوں کو متبادل روزگار اور کاروبار کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی اشیاء کی پاکستان میں فروخت اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ان کی مانیٹرنگ کو تیز اور موثر کیا جائے، وزیر اعظم نے کسٹمز حکام کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو مانیٹر کرنے والے سسٹم کے تھرڈ پارٹی آڈٹ کی ہدایت کر دی۔

شہباز شریف نے قومی سطح پر منشیات کے استعمال کی جانچ کے سروے کیلئے فوری طور پر فنڈز جاری کرنے اور چینی کی مکمل طور پر سمگلنگ روکنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے