اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستانی کراٹے ماسٹرشاہ زیب رند نے بھارتی کپتان کے منہ پر تھپڑجڑ دیا

19 Apr 2024
19 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی کراٹے ماسٹر نے بھارتی کپتان رانا سنگھ کو ایونٹ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران منہ پر تھپڑ رسید کردیا۔

رپورٹ کے مطابق دبئی میں کراٹے کمبیٹ 45 کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی کراٹے ٹیم کے کپتان شاہ زیب رند نے بھارتی ہم منصب کو تھپڑ مار دیا، جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔تھپڑ مارنے کے بعد شاہ زیب نے بھارتی کپتان کو اُکساتے ہوئے پوچھا تھا کہ تھپڑ کیسا لگا؟

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں میکسیکو ہونے والے کراٹے کمبیٹ 44 میں شاہ زیب رند نے حریف پیرو کے مارکو کیوباس پہلی ہی راؤنڈ میں محض 21 سکینڈز میں زیر کرتے ہوئے تاریخ رقم کی تھی۔دبئی میں ہونے والے ایونٹ کی میزبانی سابق مکسڈ مارشل آرٹسٹ باس روٹن اور جارج سینٹ پیئر کررہے ہیں جبکہ معروف یوٹیوبر مائیک مجلاک اور بالی ووڈ اداکارہ سلمان خان بھی ٹورنامنٹ کو چار چاند لگائیں گے۔

فائٹ نائٹ کا آغاز کریگ جونز بمقابلہ آندرے منیز سے ہوگا جبکہ لوئیز روچا بمقابلہ میرزا بیک تبیو کے درمیان بنٹم ویٹ ٹائٹل فائٹ شامل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے