پنجاب گورنمنٹ
بڑے ریسٹورنٹس ہماری ڈومین میں نہیں آتے، 100 روپے کی روٹی فروخت کر سکتے ہیں: بلال یاسین
19 Apr 2024
19 Apr 2024
(ویب ڈیسک) ہوٹلوں پر مہنگی روٹی اور نان کی فروخت کے معاملہ پر صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کی انوکھی منطق سامنے آ گئی۔
صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا ہے کہ بڑے ریسٹورنٹس حکومت کی ڈومین میں نہیں آتے، بڑے ہوٹل 50 اور 100 روپے کی روٹی فروخت کر سکتے ہیں۔
بلال یاسین کا کہنا تھا کہ بڑے ہوٹلوں میں شہری اپنی مرضی سے پیسے ادا کرتے ہیں، ہم چھوٹے تنوروں اور ہوٹلوں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔