اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

روہت شرما نے پاک بھارت سیریز کا مطالبہ کردیا

18 Apr 2024
18 Apr 2024

(لاہور نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی حمایت کردی۔

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے اپنے پوڈ کاسٹ میں روہت شرما سے سوال کیا کہ بھارت کا پاکستان کے ساتھ تسلسل سےکھیلنا ٹیسٹ کرکٹ کے لیےاچھا ہے؟جس پر روہت شرما نے کہا کہ بلکل ایسا ہونا چاہیے، پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے۔

روہت شرما کا کہنا تھا کہ آخری بار پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ 2007 میں ہوا تھا، میں پاک بھارت مقابلوں کا حامی ہوں، پاک بھارت مقابلے کرکٹ کے لیے بہت اہم ہیں، میں جو کہہ رہا ہوں وہ صرف کرکٹ کی حد تک ہے، اس کے علاوہ کچھ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گیند بلے میں مقابلہ ہو اور پاکستان بھارت آمنے سامنے ہوں تومزہ آتا ہے، میں آئی سی سی ٹورنامنٹ نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ باہمی سیریز چاہتا ہوں، پاکستان کا باولنگ اٹیک بہترین ہے، پاک بھارت مقابلہ اگر تیسرے ملک کی کنڈیشنز میں ہوں تو بہت اچھے میچز ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2007 میں بنگلور وکے میدان میں ریڈ بال کرکٹ میں ان ایکشن ہوئیں تھیں جبکہ دونوں کے درمیان اگلا ٹاکرا ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران 9 جون کو نیو یارک میں شیڈول ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے