18 Apr 2024
(ویب ڈیسک) سابق پاکستانی کپتان وقار یونس کے چھوٹے بھائی کمنٹیٹر علی یونس نے اہلیہ عالیہ ریاض کے ساتھ تصویر پوسٹ کردی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن سیریز کے آغاز کے موقع پر دونوں نے تصویر بنوائی۔
علی یونس اس سیریز میں کمنٹری کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ عالیہ ریاض پاکستان ٹیم میں شامل ہیں، چند روز قبل دونوں کا نکاح ہوا تھا۔
کمنٹیٹر نے مذکورہ تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری پر شیئر کی، ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں عالیہ ریاض کو مینشن کیا اور لکھا 'ایک ساتھ ہمارا پہلا میچ'۔
واضح رہے کہ کراچی میں ہونے والے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔