اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹیم ڈائریکٹر کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ حفیظ نے وجہ بتا دی

18 Apr 2024
18 Apr 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ بتا دی۔

کرکٹ پاکستان کو خصوصی انٹرویو میں سابق کپتان محمد حفیظ نے بطور ٹیم ڈائریکٹر اور ہیڈ کوچ سفر انتہائی مختصر رہنے کے سوال پر کہا کہ میرا تقرر 4 سال کیلئے ہوا تھا، بورڈ حکام چاہتے تھے کہ میں اگلے ورلڈکپ تک ڈائریکٹر کے طور پر ٹیم کو لے کر چلوں تاہم نئی مینجمنٹ نے اس سارے معاملے کو سیاسی انداز میں ڈیل کرتے ہوئے معاہدہ 2ماہ میں ہی ختم کردیا۔

انہوں نے کہا کہ معاہدہ ختم کرکے پاکستان کرکٹ کیلئے اچھا نہیں کیا، کھیل کے فیصلے سیاسی انداز میں ہونے سے مثبت نتائج سامنے نہیں آسکیں گے، جو ہوا بدقسمتی ہے اس میں میرا نہیں کرکٹ کا نقصان ہوا، پہلے مکی آرتھر کو آن لائن کوچ بنا دیا گیا، اس فیصلے کو بورڈ کے اپنے لوگ درست نہیں سمجھتے تھے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ میں نے لیول ون کوچنگ کورس ہی کیا ہے اس لیے کوچنگ پر سوال اٹھائے گئے، اس حوالے سے لوگوں کی عجیب سوچ ہے کہ میری 20 سال کی کرکٹ اہم نہیں،اگر 5 روز کا کورس کر جاؤں تو کوچنگ کا اہل بن سکتا ہوں، میرے کرکٹ میں تجربے اور علم کی قدر نہیں کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے