اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پہلا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو 113 رنز سے شکست دیدی

18 Apr 2024
18 Apr 2024

(ویب ڈیسک)پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو 113 رنز سے شکست دیدی۔

کراچی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے  نقصان پر 269 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی جانب سے کپتان ہیلے میتھیوز نے 150 گیندوں پر 140 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہیں۔

مہمان ٹیم کی جانب سے شیمانے کیمبل نے 45، شینیلے ہینری نے 23، چیڈیان نیشن اور عالیہ علینے 17،17 رنز بنا سکیں جبکہ راشدہ ولیمز ایک، سٹیفنے ٹیلر 2، ایفے فلیچر 4، زائدہ جیمز 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں، کرشما ریمہارک 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

قومی ٹیم کی جانب سے سعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ندا ڈار اور ناشرہ سندھو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی تھی، ٹرافی کی تقریب رونمائی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کی کپتان شریک ہوئیں اور تصاویر بنوائیں، دونوں ٹیموں نے کراچی سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس بھی کی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے