اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اللہ کے بعد مجھے شریف فیملی پر بھروسہ ہے: عمر اکمل

18 Apr 2024
18 Apr 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ اللہ کے بعد مجھے شریف خاندان پر بھروسہ ہے۔

مقامی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ ہر فرد کے ذاتی رابطے ہوتے ہیں، میں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ہمیشہ وقت دیا۔

عمر اکمل نے شکوہ کیا کہ میری زندگی میں کچھ مسائل آئے جس نے مجھے پریشان کیا، کافی عرصے سے مجھے کرکٹ نہیں کھیلنے دی جارہی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں جو بڑے بیٹھے ہیں وہ مجھ سے پرسنل ہورہے ہیں، میں نے اپنی پرفارمنس دکھائی اور درخواست کی کہ موقع دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کے بعد مجھے شریف خاندان پر بھروسہ ہے، انشاءاللہ اگر موقع ملا تو انٹرنیشنل کرکٹ میں کم بیک کروں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں عمر اکمل سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملنے لندن گئے تھے، جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی سے کرکٹ میں بہتری آئے گی اور ایک درخواست کی ہے امید ہے جلد قبول ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ 34 سالہ عمر اکمل نے آخری بار پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 2019 میں سری لنکا کے خلاف میچ کھیلا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے