17 Apr 2024
(لاہورنیوز) ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے 8 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.51 فیصد کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق فروری 2023ء کی نسبت فروری 2024ء کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.06 فیصد کا اضافہ ہوا، جولائی سے فروری کے دوران خوراک کی پیداوار میں 0.46 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا کہ تمباکو کی پیداوار میں 0.80 فیصد اور ٹیکسٹائل پیداوار میں 1.75 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، گارمنٹس کی پیداوار میں 0.46 فیصد اور پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 0.24 فیصد کا اضافہ ہوا، فارما سیوٹیکل کی پیداوار میں 1.21 فیصد کا اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق آئرن و سٹیل کی پیداوار میں 0.05 فیصد کی کمی ہوئی، جولائی سے فروری کے دوران آٹو موبائل صنعت کی پیداوار میں 1.14 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔