17 Apr 2024
(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف متفرق درخواست شہری منیر احمد نے دائر کی، متفرق درخواست میں وفاقی حکومت، وفاقی وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو فریق بنایاگیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ موجودہ حکومت عوام پر پٹرول بم گرا رہی ہے، وفاقی حکومت کو عوامی مشکلات میں اضافے کا کوئی استحقاق حاصل نہیں ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ عوامی حقوق کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہو گا، عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے۔