15 Apr 2024
(لاہور نیوز) بیساکھی تہوار میں شرکت کے لئے بھارت سے آئے 2400 سکھ یاتری حسن ابدال سے ننکانہ صاحب پہنچ گئے۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران کی جانب سے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا، ترجمان کے مطابق گوردوارہ جنم استھان کو خوبصورت انداز میں سجانے کے علاوہ دیگر اعلیٰ انتظامی اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ یاتریوں کو رہائش، ٹرانسپورٹ، لنگر اور میڈیکل کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکھ یاتریوں نے کہا کہ ٹرسٹ بورڈ انتظامیہ نے ہمارے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں، گوردوارہ جنم استھان کی خوبصورتی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے، حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے ہمارے مقدس مقامات کا بہترین تحفظ اور دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔