اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر کا ٹیکس نادہندگان کی سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ

09 Apr 2024
09 Apr 2024

(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کی 5 لاکھ سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی مشاورت سے 4 لاکھ انڈر فائلرز کی شناخت کی تیاریاں کر لی گئی ہیں، یہ ایسے افراد ہیں جنہوں نے قابل ٹیکس آمدنی ہونے کے باوجود اپنے ریٹرن فائل نہیں کیے۔

اعلیٰ سرکاری ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایف بی آر عید الفطر کے بعد انکم ٹیکس جنرل آرڈر (آئی جی ٹی او) جاری کرے گا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایسے افراد کو نوٹس بھی بھیجے تھے لیکن ان کی جانب سے پھر بھی ریٹرن جمع نہیں کروائے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک لاکھ نان فائلرز کی شناخت ایف بی آر کے براڈننگ ٹو ٹیکس بیس سے کی گئی ہے اور ان کی سمز کو بھی بلاک کر دیا جائے گا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پہلے مرحلے میں 5 لاکھ سمز کو بلاک کیا جائے گا، اس حوالے سے ایف بی آر، پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان تفصیلی بات چیت کے بعد اس فیصلے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 20 لاکھ ممکنہ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کی تاہم موبائل کمپنیوں نے درخواست کی کہ وہ اتنی بڑی تعداد کی سمز بلاک کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے