اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک میں معاشی نمو کیلئے ڈالر ضروری، برآمدات بڑھانے سے ممکن ہے: وزیر خزانہ

07 Apr 2024
07 Apr 2024

(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے ملک میں معاشی نمو کیلئے ڈالر کا ہونا ضروریہ ہے جو برآمدات بڑھانے سے ممکن ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا  کہ ڈالر ہوں تو باقی دنیا سے چیزیں خرید کر پاکستان لائیں اور اسے خرچ کریں، معاشی نمو بڑھ جائے گی، ڈالر ختم تو نمو ختم اور پھر آئی ایم ایف کی مدد مانگنی پڑ جائے گی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ مالی بحران کو برآمدات میں اضافے سے حل کیا جا سکتا ہے، برآمدات بڑھانے کیلئے ساز گار ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ مشاورت سے کئے گئے صحیح فیصلوں سے سازگار ماحول فراہم کرکے ایکسپورٹ بڑھائی جاسکتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر میڈیا نے نئے پروگرام پر بات چیت کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے تاہم یہ سوال بھی اپنی جگہ ہے کہ نئے معاہدے کے بعد کیا ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک آئی ایم ایف کے ساتھ نیا معاہدہ ہوجائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے