اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عید الفطر پر ایک نئی، ایک پرانی اور ایک ٹیلی فلم سینماؤں میں ریلیز ہو گی

06 Apr 2024
06 Apr 2024

(ویب ڈیسک) عید الفطر پر ایک نئی، ایک پرانی، ایک پنجابی اور ایک ٹیلی فلم سینماؤں میں ریلیز ہو گی۔

 اس بار ایک پرانی فلم ٹکسالی گیٹ کو نئے مناظر کے ساتھ عید کے موقع پر دوبارہ سینماؤں میں پیش کیا جائے گا جبکہ ایک ٹیلی فلم ہم تم اور وہ کو فیچر فلم کے طور پر بھی سینماؤں میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ چند سال سے عام طور پر عید کے موقع پر تین نئی فلمیں ریلیز کی جاتی ہیں تاہم اس بار صرف ایک ہی فلم دغاباز دل ہی ریلیز ہو گی، دغاباز دل میں مہوش حیات اور علی رحمنٰ کے ساتھ مومن ثاقب اور دیگر اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے، دغاباز دل کی کہانی رومانوی کامیڈی ہے جب کہ فیچر فلم کے طور پر پیش کی جانے والی ٹیلی فلم ہم تم اور وہ بھی رومانوی کامیڈی ہے۔

اسی طرح پنجابی فلم بابل ویر کی کہانی بھی مزاحیہ ہے جب کہ ٹکسالی گیٹ کی کہانی سماجی ہے۔

مذکورہ فلم کو پہلے رواں برس فروری میں ریلیز کیا گیا تھا اور اب اسے دوبارہ ریلیز کیا جا رہا ہے، عید الفطر کے موقع پر پاکستانی سینماؤں میں مذکورہ چاروں فلموں کے علاوہ 4 یا اس سے زائد ہولی وڈ فلمیں بھی ریلیز کی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے